کوئٹہ :اہلکار کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

کوئٹہ :اہلکار کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق


کوئٹہ :اہلکار کی فائرنگ سے اے ایس آئی جاں بحق

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹائون میں چھاپے کے دوران بلوچستان کانسٹیبلری کے غیر حاضر اہلکار کی فائرنگ سے بروری تھانے کا اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب بروری تھانہ کے اے ایس آئی برات علی کی سربراہی میں بروری پولیس نے بلوچستان کانسٹیبلری اہلکار حیدر علی کے خلاف اسکی اہلیہ کی جانب سے دائر مقدمے میں گرفتار ی کے لئے اسکے گھر پر چھاپہ مارا تو حیدر علی نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی برات علی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے