کوئٹہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

کوئٹہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا


کوئٹہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی سماءکے مطابق ایم ایس فاطمہ جناح ہسپتال ڈاکٹر نور الحق نے کوئٹہ میں کرونا وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔ ایم ایس کے مطابق 12 سالہ بچے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کا تعلق سندھ کے علاقے دادو سے ہے، بچہ گزشتہ رات تفتان کے راستے اپنے والدین کے ساتھ ایران سے پاکستان داخل ہوا تھا۔

حکام کی جانب سے کرونا وائرس سے متاثرہ بچے اور اس کے والدین سمیت ان کے ساتھ سفر کرنے والوں کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے اور ان کے ٹیسٹ بھی مکمل کرلیے گئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے ان میں سے کسی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

کوئٹہ سے کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہوگئی ہے جن میں سے 2 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض کراچی میں موجود ہیں۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے