کوروناوائرس:بھارت نے یہ چیز نہ دی تو جوابی کارروائی کی جائے گی، امریکی صدر کی مودی سرکار کو دھمکی

کوروناوائرس:بھارت نے یہ چیز نہ دی تو جوابی کارروائی کی جائے گی، امریکی صدر کی مودی سرکار کو دھمکی


کوروناوائرس:بھارت نے یہ چیز نہ دی تو جوابی کارروائی کی جائے گی، امریکی صدر کی …

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)دنیا بھرمیں کورنا وائرس خوفناک شکل اختیار کرتا چلا جارہا ہے، اس وقت سب سے زیادہ کیسز امریکا میں موجود ہیں جس کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ شدید مشکلات کاشکار ہے۔کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی دوا کلوروکین امریکا اور بھارت میں تنازعے کی وجہ بن گئی۔

بی بی سی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا اگر اس نے ہائڈروکسی کلوروکوین دوا کی کھیپ امریکہ کو نہ بھیجی۔

صدر ٹرمپ اس دوا کو پہلے ہی کووڈ 19 کے خلاف لڑائی میں ’گیم چینجر‘ قرار دے چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے انڈیا کی جانب سے اس دوا کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے اگلے ہی روز وزیرِ اعظم نریندر مودی کو کال کی تھی۔ انڈیا ہائڈروکسی کلوروکوین خاصی بڑی تعداد میں بناتا ہے۔

انھوں نے پیر کے روز وائٹ ہاوس بریفنگ میں کہا کہ ’میں نے ان سے کہا کہ مجھے خوشی ہو گی اگر آپ اس دوا کی سپلائی ہمیں کریں۔ اگر وہ نہیں کرتے، تو پھر بھی صحیح ہے، لیکن ظاہر ہے اس کے بعد جوابی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔‘

خبروں کے مطابق انڈیا ابھی صدر ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر ’غور‘ کر رہا ہے۔

ہائڈروکسی کلوررکوین دراصل کلوروکوین سے ملتی جلتی ہے جو ملیریا کے خلاف استعمال کی جانے والی سب سے مؤثر اور قدیم دوا ہے۔

تاہم سوال یہ ہے کہ کیا انڈیا امریکہ کی مدد کر پائے گا؟ اور کیا یہ دوا کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوتی بھی ہے یا نہیں؟

خیال رہےجان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں امریکہ میں کورونا وائرس سے 1150 اموات ہوئی ہیں، جو کہ اب تک کسی بھی ملک میں ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

سوموار کو فرانس میں 830 جبکہ سپین میں 630 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی کل تعداد 10783 ہو گئی ہے جبکہ اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 367000 ہے جبکہ اب تک 19600 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکہ میں 30 ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

  

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے