کوروناوائرس کے مریضوں کو روزے سے استثنیٰ ہوگا یا نہیں؟ وفاقی وزیربرائے مذہبی امورنے واضح کردیا

کوروناوائرس کے مریضوں کو روزے سے استثنیٰ ہوگا یا نہیں؟ وفاقی وزیربرائے مذہبی امورنے واضح کردیا


کوروناوائرس کے مریضوں کو روزے سے استثنیٰ ہوگا یا نہیں؟ وفاقی وزیربرائے …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو ماہ رمضان کے روزوں سے استثنیٰ حاصل ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے نجی وی چینل ہم نیوز کے مارننگ شو صبح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے کہا کہ کورونا وائرس اور رمضان کا ساتھ رہے گاتمام مکاتب فکر کی اتفاق رائے سے رمضان  میں تراویح کے حوالے سے مشاورت کریں گے، سماجی دوری کی حکمت عملی کو اپنا کر گھروں میں تراویح ادا کی جاسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں جماعت کے ساتھ نماز یا تراویح کی ادائیگی مناسب بات ہوگی، گھروں میں جماعت کے ساتھ تراویح سے امام یامقتدی بننے کی مشق بھی ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے کہا ہے کورونا کو قابو کرنے میں ایک سال لگ سکتا ہے۔

نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان والد کی طرح  قوم کو سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں، وہ تو منت سماجت کرکے قوم سے تعاون کی اپیل کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں طبی عملہ ولیوں جیسا کردار ادا کررہا ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے