کورونا سے باہمی عالمی تعاون سے ہی نجات حاصل کی جا سکتی ہے،عالمی طاقتوں کو ٹیسٹنگ کٹس اور سہولیات کی دنیا بھر میں منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی،بلاول بھٹو

کورونا سے باہمی عالمی تعاون سے ہی نجات حاصل کی جا سکتی ہے،عالمی طاقتوں کو ٹیسٹنگ کٹس اور سہولیات کی دنیا بھر میں منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی،بلاول بھٹو


کورونا سے باہمی عالمی تعاون سے ہی نجات حاصل کی جا سکتی ہے،عالمی طاقتوں کو …

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ کورونا سے باہمی عالمی تعاون سے ہی نجات حاصل کی جا سکتی ہے،امیر اور وسائل رکھنے والے ممالک کو غریب ملکوں کی مدد کرنا ہوگی،غریب ممالک کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ تن تنہا کورونا کا مقابلہ کر سکیں، عالمی طاقتوں کو ٹیسٹنگ کٹس اور سہولیات کی دنیا بھر میں منصفانہ تقسیم کرنا ہوگی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے غیرملکی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے کہاکہ عالمی طاقتوں کو اب اپنا رویہ بدلنا ہوگا،آج بھی ایران پر پابندیاں ہیں جہاں لوگ کورونا کی وجہ سے مر رہے ہیں، بھارت اب تک مقبوضہ کشمیر کو بند کئے بیٹھا ہے،مقبوضہ کشمیر میں 250 دن سے لاک ڈاو¿ن ہے ،مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کے پاس کوئی سہولت نہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان بھی کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے ، ہمارا نظام صحت اتنا وسیع نہیں کہ اس وبا کا مقابلہ کر سکے، ہم لاک ڈاو¿ن اور سماجی دوری کے ذریعے ہی بچ سکتے ہیں، اٹلی اور برطانیہ جیسے ملکوں کا نظام صحت بھی بیٹھ گیا ہے،ہمارے پاس اٹلی اور برطانیہ کے مقابلے میں صحت کا نظام بہت کمزور ہے،اگر پاکستان میں کورونا کا پھیلاو¿ بڑھا تو ہمارا نظام صحت بیٹھ جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی اپوزیشن نے وفاقی حکومت کو مشترکہ کاوشوں کی پیشکش کی ، وفاقی حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے سست رفتاری سے کام کر رہی ہے،صوبے اپنے اپنے طور پر کام کر رہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے