کورونا سے بچاﺅ اور سدباب کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

کورونا سے بچاﺅ اور سدباب کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار


کورونا سے بچاﺅ اور سدباب کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ،وزیراعلیٰ …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ کورونا سے بچاﺅ اور سدباب کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ،کورونا پر قابو پانے کیلئے چین کا ماڈل دنیا کیلئے ایک نئی مثال ہے ،چینی ڈاکٹروں کے مشورے اورسفارشات پر عمل کریں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے چین کے ڈاکٹروں اورماہرین کے وفد نے ملاقات کی جس میں کورونا سے نمٹنے کیلئے دوطرفہ اور مشترکہ کاوشوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیاگیا۔

چینی وفد نے کہاکہ پنجاب میں کورونا کا پھیلاﺅروکنے کیلئے حکومت کے اقدامات موثر ثابت ہو رہے ہیں ،عوام کے تحفظ کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں ،چینی ڈاکٹروں اور چیف نرس نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے اپنے مشاہدات بیان کئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ کورونا سے بچاﺅ اور سدباب کیلئے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ،کورونا پر قابو پانے کیلئے چین کا ماڈل دنیا کیلئے ایک نئی مثال ہے ،چینی ڈاکٹروں کے مشورے اورسفارشات پر عمل کریں گے ۔

چینی وفد نے کہاکہ سماجی فاصلے کورونا وائرس سے بچاﺅ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،کم ازکم 28 دن کیلئے لاک ڈاﺅن پر عملدآمد یقینی بنایاجائے ،بعض اوقات کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے