کورونا سے جنگ،ڈیرن سیمی کاپاکستانیوں کے نام اہم پیغام

کورونا سے جنگ،ڈیرن سیمی کاپاکستانیوں کے نام اہم پیغام


کورونا سے جنگ،ڈیرن سیمی کاپاکستانیوں کے نام اہم پیغام

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کرکٹ کی دنیا کی ہردلعزیز شخصیت ویسٹ انڈیز کے نامور کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ایک بار پھر پاکستانیوں کیلئے خاص  پیغام کے ساتھ میدان میں آگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرجاری کیے گئے اپنے پیغام میں انہوں نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کیخلاف بنائے گئے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے فنڈ میں اپنا حصہ شامل کریں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں ان کہنا تھاکہ  ’میرا یہ خاص پیغام پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہے، آپ کے وزیراعظم نے کورونا سے جنگ لڑنے کے لیے ریلیف فنڈ کا اعلان کیا ہے جس کے لیے میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘۔  انہوں نے کہا یہ مددپاکستان کی کورونا وائرس سے جنگ کیلئے مددگار ثابت ہوگی، اور آ پ کے عطیات کسی کے کام آئیں گے۔

اپنی پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ہمیں اپنے بھائیوں کا خیال رکھنا ہے آئیں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

 واضح رہے کہ صدر پاکستان نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کیلئے محبت بھرے جذبات رکھنے پر انہیں اعزازی شہریت دینے کا اعلان کررکھا ہے تاہم تئیس مارچ کی جس تقریب میں انہیں پاکستانی شہریت سے نوازا جانا تھا وہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر منسوخ کردی گئی تھی۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے