کورونا سے عوامی مسائل کا معاملہ، وزیراعظم نے اہم قدم اٹھا لیا، منظوری بھی دیدی

کورونا سے عوامی مسائل کا معاملہ، وزیراعظم نے اہم قدم اٹھا لیا، منظوری بھی دیدی


کورونا سے عوامی مسائل کا معاملہ، وزیراعظم نے اہم قدم اٹھا لیا، منظوری بھی …

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کورونا وائرس کے پیش نظر عوامی مسائل کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم نے 10 وفاقی وزارتوں کے 24 اداروں کے لیے تیار کئے گئے ایس او پیز کی منظوری دے دی۔ پی ایم ڈلیوری یونٹ نے متعقلہ وزارتوں اور اداروں کے اعلی افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔ وزیر اعظم نے پی ایم ڈلیوری یونٹ کو کھلی کچہریوں کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم آفس نے ہدایت کی ہے کہ عوامی شکایات کے لیے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جائے، کورونا کی صورتحال کے پیش نظر فی الحال آن لائن کچہریوں کی اجازت ہوگی، سوشل میڈیا، ریڈیو، مقامی کیبل ٹی وی، ویڈیو کانفرنس کا استعمال کیا جاسکے گا، یکم مئی کے بعد کورونا کا جائزہ لے کر آئندہ کا طریقہ کار طے کیا جائے، عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہریاں مستقل بنیادوں پر کام کریں گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے