کورونا سے نمٹنے چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم آج پاکستان روانہ ہونگے

کورونا سے نمٹنے چینی ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم آج پاکستان روانہ ہونگے


کورونا وائرس سےنمٹنےکےلیے چینی ڈاکٹروں پرمشتمل خصوصی ٹیم20 دن بعد آج پاکستان سے روانہ ہو جائے گی۔

چین کی طبی ماہرین کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور سرکاری اہلکاروں اور شعبہ صحت کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپرینشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ چینی طبی ماہرین نے اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور لاہور کا دورہ بھی کیا۔

پاک، چین افواج کے مابین ٹیلی کانفرنس بھی منعقد ہوئی اور چین نے کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ہنگامی طبی امداد بھی فراہم کی۔ چینی وفد نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف پتھالوجی کا دورہ بھی کیا۔

چینی ماہرین کے وفد نے پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

چینی وفد نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہر ممکن مدد کا عزم ظاہر کیا اور انفیکشن سے تحفظ اور بچاؤ، انفرادی حفاظتی آلات کا استعمال ناگزیر قرار دیا۔

چین نے مشکل وقت میں پاکستان کو اہم طبی آلات، اشیاء اور ادویات بھی فراہم کیں۔ چین نے فوری طور پر 5 لاکھ 29 ہزار 924 این95 ماسک فراہم کیے

چینی امداد میں 33 ہزار 744 حفاظتی لباس، 10 ہزار ٹیسٹنگ کٹس شامل تھیں۔ چین نے 15 لاکھ 58 ہزار 379 میڈیکل ماسک بھی فراہم کیے۔

چین نے مشکل ترین وقت میں 36 ونٹیلیٹرز، 180 تھرمومیٹر،100 تھرمل سکینرز دیے۔ 24 ہزار 900 دستانے، 59 ہزار 376 حفاظتی عینکیں بھی چینی امداد کا حصہ تھیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق چین نے 10 ہزار لیٹر سینیٹائزر، حفاظتی سوٹس کیلئے 1442 کلوگرام ان سلا کپڑا فراہم کیا اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے خصوصی مدد کی

چین نے خنجراب کے راستے بروقت طبی امداد بھجوائی جس میں 5 ونٹیلیٹرز، 2 لاکھ ماسک، 2 ہزار این 95 ماسک شامل تھے۔ چین نے گلگت بلتستان کیلئے 2 ہزار ٹیسٹنگ کٹس، 2 ہزار حفاظتی سوٹس بھی دئیے۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے