کورونا لاک ڈاؤن، حکومت نے گھریلو تشدد کے شکار افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

کورونا لاک ڈاؤن، حکومت نے گھریلو تشدد کے شکار افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی


کورونا لاک ڈاؤن، حکومت نے گھریلو تشدد کے شکار افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھرمیں متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے باعث فرانس اور آسٹریلیا کے بعداب پاکستان میں بھی گھریلو تشددکےواقعات میں اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے،حکومت نےگریلو تشدد کے  شکار افراد کو ایسی خوشخبری سنا دی ہے کہ پاکستان میں کسی کے لئے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھر میں لوگوں کی ملازمت کو خطرہ ہونے کے ساتھ ساتھ مالی مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے شہری دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں، یہی وجہ ہے کہ خواتین اور بچوں سے متعلق گھریلو تشدد کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں ّیا ہے۔اس تمام صورتحال کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حکومتِ پاکستان کی وزارتِ انسانی حقوق کی جانب سے ایک ہیلپ لائن متعارف کرائی گئی ہیں جہاں کسی بھی قسم کے تشدد کا شکار افراد شکایت کر سکتے ہیں۔اس ضمن میں وزارتِ انسانی حقوق نے ٹوئٹر کے ذریعے ہیلپ لائن کے نمبرز سے متعلق تمام تر تفصیل سے آگاہ کیا۔وزارتِ انسانی حقوق نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ‘لاک ڈاؤن اور قرنطینہ کی وجہ سے متعدد خواتین اور بچوں کو گھریلو تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ہماری ہیلپ لائن آپ کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے’۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے