کورونا لاک ڈاؤن: ملک میں تمام اسکول 4 مئی سے دوبارہ کھولنا شروع کریں گے، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

کلاس روم


کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ ملک میں تمام اسکول 4مئی سے دوبارہ کھولنا شروع کریں گے

تفصیلات کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ ملک میں تمام اسکول 4 مئی سے دوبارہ کھولنا شروع کریں گے، پبلک ٹرانسپورٹ اور دکانوں میں ماسک کے استعمال کی سفارش کی ہے۔

انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ چھوٹی دکانوں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی جائے گی ہے، بڑی عوامی تقریبات پر پابندی میں 31اگست تک توسیع کی ہے، ہرممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ اپنے حالیہ بیان میں جرمن چانسلر نے انکشاف کیا تھا کہ ملک کی 70 فیصد آبادی کرونا وائرس سے متاثر ہوسکتی ہے، وبا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرونا کے سد باب کے لیے ہم نے بجٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خطیر رقم جاری کی، ہم ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو ہمیں مشکل سے نکال دے اور آگے کے معاملات دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ وبائی مرض کرونا نے دنیا بھر کی طرح جرمنی کو بھی شدید متاثر کررکھا ہے۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے