کورونا لاک ڈاؤن: کاروبار کھولنے پر ٹرمپ اور گورنر میں اختلافات, امریکی صدر نے بڑا بیان جاری کر دیا

صدر ٹرمپ


امریکا میں کاروبار کھولنے پر صدر ٹرمپ اور ریاستوں کے گورنرز میں اختلافات پیدا ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے اختلافات کا ملبہ بھی میڈیا پر ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی سرفہرست ہے جہاں مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے زائد ہے اور ملک بھر میں وائرس کی روک تھام کےلیے گزشتہ کئی روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کاروبار کھولنے پر ریاستوں کے گورنرز سے ہونے والے اختلافات کا ملبہ میڈیا پر ڈالتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ جعلی میڈیا تنازعہ اور غلط فہمی پیدا کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی میڈیا کہہ رہا ہے ریاستیں کھولنے کا اختیار گورنر کے پاس ہے لیکن بہت سی وجوہات کی بنا پر ریاستیں کھولنے کا اختیار صرف صدر کو ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کئی ریاستوں کے گورنرز نے کاروبار کھولنے سے انکار کردیا ہے نیویارک کے گورنر نے بھی کاروبار کھولنے سے انکار کیا ہے۔

اس معاملے پر انتظامیہ گورنرز کیساتھ مل کر کام کررہی ہے، تھوڑی دیر میں مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔

کورونا وائرس کے باعث امریکا کی تمام 50 ریاستوں میں لاک ڈاؤن کے باعث کاروبار بند ہے اور امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ ملک میں کاروباری نظام جلد کھولنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا کورونا وائرس کی جان لیوا وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ ہلاکتیں بھی 23 ہزار کا ہندسہ عبور کرچکی ہیں۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے