کورونا لاک ڈاؤن: کراچی میں تاجر برادری نے مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ مؤخرکر دیا

لاک ڈاؤن


کراچی میں تاجر برادری نے مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ 2 دن کے لیے مؤخرکر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کاروباری مراکز نہ کھونے کا فیصلہ حکومتی اپیل پر کیا گیا۔ تاجر رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ مذکورہ فیصلہ کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

تاجر رہنما نے کہا کہ کمشنرکراچی نے درخواست کی ایسے فیصلے سے افراتفری پھیلے گی، کمشنر نے افراتفری کے ماحول سے بچنے کے لیے نظرثانی کی درخواست کی۔

کمشنر نے وزیراعلیٰ سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی، کمشنر کراچی کی یقین دہانی پر مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ مؤخر کیا ہے۔

خیال رہے کہ سندھ تاجر اتحاد نے آج سے کراچی میں تمام کاروبارکھولنے کا اعلان کیا تھا، چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ کا کہنا تھا کہ مارکٹیں بند ہوئے 28 دن ہوچکے ہیں چھوٹے تاجر فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے