کورونا لاک ڈاؤن: کویت میں پھنسے پاکستانیوں کے لیے اہم اعلان، پاکستانی سفارت خانے نے بڑی خوشخبری سنا دی

کویتی اور  پاکستانی جھنڈے


کویت میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے کورونا لاک ڈاؤن کے بعد پیش آنے والی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم وطنوں کے لیے بڑا اعلان کردیا۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو کرونا وائرس کی وجہ سے درپیش صورت حال کے پیش نظر سفارت خانے کی جانب سے راشن کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے‘۔

اعلامیے میں بتایا گیاہے کہ سفارت خانے کی جانب سے بے روزگار اور ضرورت مند ہم وطنوں میں راشن کی تقسیم جاری ہے۔

’کویت میں مقیم ضرورت مند پاکستانی 17 اپریل بروز جمعے تک سفارت خانے کے نمبروں پر متعلقہ حکام سے رابطہ کر کے اپنی درخواست جمع کرواسکتے ہیں‘۔

66949852

60080564

پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ضرورت مند پاکستانی درج ذیل نمبروں پر پر دوپہر تین سے شام پانچ بجے تک رابطہ کر کے اپنی درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔

اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ’راشن زکوۃ اور خیرات کی مد میں تقسیم کیا جارہا ہے‘۔ سفارت خانے نے اپیل کی ہے کہ جو مستحقین پہلے راشن وصول کرچکے ہیں وہ دوبارہ درخواست نہ دیں بلکہ دوسرے افراد کو موقع فراہم کریں۔

 واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے شہر ریاض میں واقع پاکستانی سفارت خانے نے بھی راشن کی تقسیم کے حوالے سے اعلان کیا ہے۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے