کورونا لاک ڈاؤن میں 24 اپریل تک توسیع، شہریوں کی نقل وحرکت کو محدود کیا جا نے کا امکان

لاک ڈاؤن


وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام سےمتعلق اجلاس میں لاک ڈاؤن کی توسیع پر غور کیا گیا ہے۔

اجلاس کےشرکا نے پنجاب میں لاک ڈاؤن میں توسیع پرغور کیا۔ ذرائع کے مطابق صوبے میں لاک ڈاؤں میں 24 اپریل تک توسیع اور اس کا نوٹیفکیشن جلدجاری ہونےکاامکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی ماہرین نے حکومت پنجاب کو 28 روزلاک ڈاؤن رکھنےکی تجویزدی تھی۔ اس لیے متاثرہ علاقوں کو کورونا کا مکمل خاتمہ ہونے تک سیل رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران پنجاب میں لاک ڈاؤن پرسختی سےعملدرآمد یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ دفعہ144کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات تسلسل برقرار رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

حفاظتی اقدامات،متاثرہ مریضوں کےعلاج کیلیےانتظامات کاجائزہ لینے کے لیے منعقعدہ اجلاس میں کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان، ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل عامر مجید بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور کورکمانڈرلاہورنے حفاظتی اقدامات ودیگرامورپربھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی

سٹی ٹریفک پولیس کی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنےوالی گاڑیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے جس کے دوران 11ہزار 132 رکشہ ڈرائیورز اور موٹرسائیکلسٹ سے روڈ پر نہ آنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ 7211 گاڑیوں کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا گیا۔

سی ٹی او لاہورسید حماد عابد کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران اب تک 3362 بند رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چھوڑا جاچکا ہے۔62703 گاڑیوں، رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔

سید حماد عابد نے کہا کہ شہری لاک ڈاؤن کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ شہریوں کی نقل وحرکت کو محدود کیا جا رہا ہے۔ شہری بلاوجہ اور غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے