کورونا وائرس،وہ بڑا اسلامی ملک جس نے ہزاروں قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا

کورونا وائرس،وہ بڑا اسلامی ملک جس نے ہزاروں قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کر لیا


کورونا وائرس،وہ بڑا اسلامی ملک جس نے ہزاروں قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کر …

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک پارلیمنٹ نے ایک قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت جیلوں میں نوول کروناوائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہزاروں قیدیوں کو رہا کر دیاجائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک پارلیمنٹ نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے جیلوں سے ہزاروں قیدیوں کو رہا کرنے کی منظوری دے دی ہے ،ترک پارلیمنٹ کی جنرل اسمبلی کے ٹویٹر اکاؤ نٹ کے مطابق منظوری کے بعد مسودے کو قانونی حیثیت مل گئی ہے۔قانون کے مطابق عدالتی کنٹرول میں 45ہزار قیدیوں کومئی کے آخر تک عارضی طور پر رہا کر دیا جائے گا جبکہ حکام یہ مدت 2بار زیادہ سے زیادہ 2ماہ کیلئے بڑھا سکتے ہیں۔جیلوں میں بھیڑ کم کرنے کیلئے تقریبا45ہزارقیدیوں کی دوسری کھیپ کو مستقل طور پر رہا کر دیاجائے گاتاہم دہشت گردی کے جرم میں ملوث قیدی اس رہائی میں شامل نہیں ہوں گے۔ترکی میں گذشتہ روز  تک نوول کروناوائرس کے 61ہزار مریضوں اور1ہزار300ہلاکتوں کااندراج ہوچکا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے