کورونا وائرس، آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپین سے متعلق کس بات پر غور شروع کر دیا؟ کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی

کورونا وائرس، آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپین سے متعلق کس بات پر غور شروع کر دیا؟ کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خبر آ گئی


کورونا وائرس، آئی سی سی نے ٹیسٹ چیمپین سے متعلق کس بات پر غور شروع کر دیا؟ …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ چیمپین شپ کو ری شیڈول کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور اس حوالے سے مختلف آپشنز کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی عالمی وباءسے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کو پروگرام کے مطابق جاری رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے، آئی سی سی حکام نے چیمپین شپ کے حوالے سے مختلف آپشنز زیر غورہونے کی تصدیق کی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ حالات کا جائزہ لے رہے ہیں، اگر ضرورت ہوئی تو ٹیسٹ چیمپین شپ کو ری شیڈول کیا جاسکتا ہے تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباءسے پوری دنیا متاثر ہوئی ہے اور حالات نارمل ہونے میں کتنا مزید وقت لگ سکتا ہے، اس بارے میں فی الحال کوئی بات یقین سے نہیں کہی جاسکتی، ٹیسٹ چیمپین کے مستقبل کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈر کی مشاورت سے کسی نتیجہ پر پہنچیں گے، لیکن ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے، یہ صورت حال آئی سی سی کیلئے بھی ایک چیلنج ہے۔

آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کا ٹیسٹ میچ پہلے ہی کورونا وائرس کی نذر ہوچکا ہے، آسٹریلیا کا دورہ بنگلہ دیش بھی ملتوی کیا جاچکا، ویسٹ انڈیز اور پاکستان ٹیم کا دورہ انگلینڈ بھی ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، انگلینڈ کے آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے ساتھ میچز بھی ہونا ہیں، موجودہ صورت حال میں ان تمام میچز کا پروگرام کے مطابق ہونے کے امکانات ہر گزرتے دن کے ساتھ کم ہوتے جارہے ہیں۔

واضح رہے پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ مصباح الحق اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی ٹیسٹ چیمپین شپ کو ری شیڈول کرکے سب کو یکساں مواقع فراہم کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں، موجودہ شیڈول کے تحت آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کا فائنل جون 2021ءمیں لارڈز میں شیڈول ہے۔

مزید :

کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے