کورونا وائرس، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان جون میں شیڈول ٹیسٹ سیریز بھی ملتوی

کورونا وائرس، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان جون میں شیڈول ٹیسٹ سیریز بھی ملتوی


کورونا وائرس، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان جون میں شیڈول ٹیسٹ سیریز بھی …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث کئی کرکٹ ایونٹس اور سیریز ملتوی ہو چکی ہیں اور اب جون میں شیڈول آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث دنیا کے بیشتر ممالک میں لاک ڈاﺅن ہے اور بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بھی منقطع ہے جس کے باعث کرکٹ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بالآخر سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیم پین نے اپنے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ یہ بات جانے کیلئے ’آئنسٹائن‘ کی ضرورت نہیں ہے کہ بنگلہ دیش کا دورہ آسٹریلیا نہیں ہو سکتا تاہم دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز کی جانب سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 11 سے 23 جون تک چٹوگرام اور ڈھاکہ میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے جانے تھے جو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپین شپ کا حصہ ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس کا کہنا ہے کہ دورہ ملتوی کرنا افسوسناک ہے لیکن میں بی سی بی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس نے ذمہ دارانہ روئیے کا مظاہرہ کیا اور بالآخر ہم باہمی رضامندی سے سیریز ملتوی کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔

مزید : کھیل /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے