کورونا وائرس، انڈین پریمیر لیگ بھی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی

کورونا وائرس، انڈین پریمیر لیگ بھی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی


کورونا وائرس، انڈین پریمیر لیگ بھی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے کورونا وائرس کے باعث دنیا کا امیر ترین کرکٹ ٹورنامنٹ انڈیر پریمیر لیگ (آئی پی ایل) غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے اگرچہ اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن بھارتی حکومت کی جانب سے لاک ڈاﺅن میں 3 مئی تک توسیع کے بعد آئی پی ایل کا انعقاد ناممکن ہو گیا ہے۔ آئی پی ایل 2020ءکا انعقاد 29 مارچ سے 15 اپریل کے درمیان کسی بھی وقت کیا جانا تھا تاہم یہ اعلان کیا جا چکا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث اس مرتبہ روائتی تاریخوں پر آئی پی ایل کا انعقاد نہیں ہو سکے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی ایک ٹیم کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں آئی پی ایل کے ملتوی ہونے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ رواں سال کے آخر میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی پی ایل کی تمام آٹھ ٹیموں کو بدھ کے روز ٹورنامنٹ کے مزید التواءکے بارے میں بتا دیا گیا تھا اور بی سی سی آئی رواں سال ستمبر، اکتوبر میں اس کا انعقاد کرونا چاہتا ہے۔ تاہم بی سی سی آئی کے سربراہ ساروو گنگولی اس بات کا عندیہ دے چکے ہیں کہ موذی وباءکے باعث مستقبل قریب میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہوتی نظر نہیں آ رہیں۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے