کورونا وائرس، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت بہتر، جیسے ہی انہیں موبائل فون واپس کیا گیا تو انہوں نے سب سے پہلا نمبرکس کا ملایا ؟ پتا چل گیا

کورونا وائرس، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت بہتر، جیسے ہی انہیں موبائل فون واپس کیا گیا تو انہوں نے سب سے پہلا نمبرکس کا ملایا ؟ پتا چل گیا


کورونا وائرس، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت بہتر، جیسے ہی انہیں …

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال میں چہل قدمی شروع کر دی ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن سینٹ تھامس ہسپتال میں اپنے بستر سے اٹھے، چند قدم چلے اور ڈاکٹروں سے اظہار تشکر کیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن گزشتہ 4 روز سے ہسپتال میں ہیں، انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ان کی صحت بحالی کے مراحل میں ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جیسے ہی بورس جانسن کو موبائل فون واپس دیا گیا تو انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کیری سائمنڈز کو فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔دوسری جانب برطانیہ میں جمعے کو ریکارڈ اموات ہوئیں اور ایک ہی دن میں 980 اموات کے بعد مجموعی تعداد 8 ہزار 958 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 74 ہزار ہو گئی ہے۔برطانیہ میں اموات کے لحاظ سے جمعہ بد ترین دن رہا اور مزید 5 ہزار 706 افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔

حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں کیا جا سکتا کہ 23 مارچ سے نافذ لاک ڈاون کب اٹھایا جاسکے گا۔ دوسری جانب وزیر صحت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں تا کہ طبی عملے پر مریضوں کا بڑھتا دباو کم کیا جاسکے۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے