کورونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اجتماعات ، نغمہ بنا کرطنز کرنے اور لوگوں کو اکسانے والے دو مولوی گرفتار

کورونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اجتماعات ، نغمہ بنا کرطنز کرنے اور لوگوں کو اکسانے والے دو مولوی گرفتار


کورونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اجتماعات ، نغمہ بنا کرطنز کرنے اور لوگوں کو …

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تمام ترخدشات کے باوجود تبلیغی جماعت کے اجتماعات دو روز قبل تک ہوتے رہے جبکہ بنوں مرکز کے طلباءنے ایک نغمہ تیار کیا جس میں کورونا وائرس پر طنز کرتے ہوئے اسے مذاق قراردیاگیا تاہم انتظامیہ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ذمہ داران کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں ہی ایک تقریب کے دوران بنائی گئی ویڈیوگزشتہ دو دن سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھی جس میں دو مولویوں نے پشتو میں نظم گاتے ہوئے کرونا وائرس کو پراپیگنڈہ قرار دے کر لوگوں کو حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر نہ اپنانے اور احتیاط نہ کرنے پر اکسانے پر مقامی پولیس نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مولویوں نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کا کہا اور پشتو میں گائی گئی اپنی نظم میں یہ بھی کہا کہ کرونا وائرس کی افواہ فتنہ ہے ۔اس نغمے کا ڈپٹی کمشنر بنوں محمد زبیر خان نے نوٹس لیا اور تھانہ گلی میں مقدمہ درج کرکے تین لوگوں کو گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے افراد میں سٹوڈیو کا مالک سجاد اور نظم گانے والے مولوی عبدالجلیل اور مولوی بلال شامل ہیں جن کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں سے بتایا جا رہا ہے۔

ادھر دی نیوز کے مطابق تبلیغی جماعت نے شب جمعہ کے موقع پر جمعہ سے اتوار تک مردان سنٹر میں اجتماع کا انعقاد کیا،اس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور اکٹھے ہی تقریریں سنیں، کھانے کھائے اور سوئے ۔مردان میں ایک شہری کی ہلاکت کے باوجود احتیاطی تدابیر کے بارے میں سوال پر ایک تبلیغی نے بتایا کہ ہمیں اللہ پر بھروسہ ہے اور ان میں سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا، اس نے یہ بھی بتایاکہ وہ ہزاروں دیگر افراد کے ساتھ تبلیغی مرکز رائیونڈ میں چالیس روز گزار چکا ہے اور بڑے پیمانے پر کوئی احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی گئیں۔رپورٹ کے مطابق اس نے دعویٰ کیا کہ رائیونڈ مرکز میں موجود کسی شخص کو تاحال مرض لاحق نہیں ہوا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور /کورونا وائرس /بنوں



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے