کورونا وائرس، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی تنخواہ کتنی کم کرنے کا اعلان کر دیا؟

کورونا وائرس، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی تنخواہ کتنی کم کرنے کا اعلان کر دیا؟


کورونا وائرس، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اپنی تنخواہ کتنی کم کرنے کا اعلان کر …

ویلنگٹن( ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن اور ان کی کابینہ نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اپنی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ اور ان کی کابینہ اپنے اگلے چھ ما ہ کے لیے 20 فیصد کم تنخواہ لے گی۔جسنڈا آرڈرن نے کہا کہ انہیں نیوزی لینڈ کی عوام کا احساس ہےجنہیں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ابھی تنخواہوں میں کی اور بے روزگاری کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی لیے وہ خود، وزراءاور پبلک سروس چیف ایگزیکٹیو اگلے 6 ماہ کے لیے20 فیصد کم تنخواہ وصول کریں گے۔جسنڈا آرڈرن نے مزید کہا کہ تنخواہ میں کمی کی وجہ سے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وباءکے دوران نیوزی لینڈ کے بروقت اقدامات کی وجہ سے وہاں مہلک وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد کافی کم ہے۔ نیوزی لینڈنے 19 مارچ کو ہی اپنی سرحدیں غیرملکیوں کے لیے بند کر دی تھیں اور ملک میں چار ہفتے کے لاک ڈاو¿ن کا اعلان کیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے