کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کرا دی

کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کرا دی


کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کرا دی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس میں پنجاب حکومت نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی،پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتالوں میں صرف 130 وینٹی لیٹرز کاانکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ڈی ایچ کیوز کیلئے مزید 100 وینٹی لیٹرز 11اپریل تک پہنچ جائیں گے،پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں او پی ڈیز فعال ہیں، راولپنڈی ، بہاولپوراور وزیرآباد میں نئی لیبارٹریز قائم کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ پنجاب میں 7لیبارٹریز کی روزانہ 3100 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے، فیصل آباداورڈی جی خان میں بھی لیبارٹریاں قائم کی جا رہی ہیں، جیلوں میں آنے والے نئے قیدیوں کو 2 ہفتے قرنطینہ میں رکھا جاتا ہے، تمام ڈپٹی کمشنرز کو سب جیل کیلئے مناسب جگہ کے تعین کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

صوبائی حکومت کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پنجاب بھر کے جیل ہسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز قائم کر دیئے،احساس پروگرام کے ذریعے بے روزگاری ہونے والوں کو امداد دی جارہی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے