کورونا وائرس: انسان میں کس نئے طریقے سے منتقل ہو سکتا ہے؟ ڈاکٹروں نے نیا انوکھا طریقہ بتا کر سب کو حیران کر دیا ‎

کورونا وائرس


دنیا میں کورونا وائرس پھیلنے کی وجوہات میں آئے روز نئی پیش گوئی ہو رہی ہیں ۔ تاہم ڈاکٹروں نے اس کے پھیلائوکےبارے میں انوکھا ممکنہ طریقہ بتایا ہے ۔

ڈاکٹر زینڈر وین ٹولکین سمیت کئی معروف ڈاکٹروں نے دعویٰ میں حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر لوگوں کے جسم سے خارج ہونے والی ہوا کے ذریعے بھی پھیل سکتا ہے ۔ 55فیصد مریضوں کے پاخانے میں کورونا وائرس پایا گیا ہے ۔ اس سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مہلک وائرس جسم سے خارج ہونیوالی ہوا کے ذریعے پھیلا ئو کی وجہ بن سکتا ہے ۔

کیرل کروسزیلنکی نامی ایک آسٹریلوی ڈاکٹر نے دلیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک تحقیق میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ جسم سے خارج ہونیوالی ہوا ا ٹیلکم پاؤڈر کو طویل فاصلے تک پھیلا سکتی ہے ۔ چنانچہ اس طریقے سے وائرس کافی دیر تک ہوا میں پھیلا رہ سکتا ہے اور سانس کے ذریعے دوسروں لوگوں کو یہ منتقل ہو سکتا ہے ۔ ڈاکٹروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی پنٹ پہنیں جو جسم سے خارج ہونیوالی ہوا کو نہ پھیلنے دیں ۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے