کورونا وائرس: بچوں میں علامات کیا ہوسکتی ہیں؟ ماہرین نے نیا انکشاف کردیا

کورونا وائرس


برطانیہ میں ماہرین نے بچوں میں کورونا وائرس اور ان میں علامات سے متعلق والدین کو آگاہ کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچوں میں کوروناوائرس کی بہت سی علامات ہوسکتی ہیں، تاہم کچھ ایسی علامات ہیں جو اگر بچوں میں نمایاں ہوں تو فوری طور پر والدین کو اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بچہ غیرمعمولی بخار کا شکار ہوجائے یا سانس لینے میں شدید دشواری پیش آرہی ہو اور ساتھ ہی کھانسی نہ رکے تو یہ بچوں میں کوروناوائرس کی علامات ہوسکتی ہیں۔

ماہرین نے والدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی صورت میں والدین بچوں کو اسپتال نہ لے کر جائیں بلکہ برطانوی وزارت صحت کی جانب سے دیے گئے ہنگامی نمبروں پر رابطہ کریں۔

واضح رہے کہ مذکورہ علامات بچوں میں کروناوائرس کا صرف شبہ ظاہر کرتی ہیں، لہذا ایسی صورت میں ٹیسٹ کرانا ناگزیر ہے۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں محکمہ صحت نے خصوصی نمبرز جاری کیے ہیں جن کے ذریعے کوروناوائرس سے متعلق معلومات سمیت مریضوں کے ٹیسٹ کے لیے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے