کورونا وائرس سرجیکل ماسک پر 7 روز تک زندہ رہ سکتا ہے، کیا یہ اخبارات و دیگر اشیاءسے آپ کو لگ سکتا ہے؟ ماہرین کا جواب جانئے

کورونا وائرس سرجیکل ماسک پر 7 روز تک زندہ رہ سکتا ہے، کیا یہ اخبارات و دیگر اشیاءسے آپ کو لگ سکتا ہے؟ ماہرین کا جواب جانئے


کورونا وائرس سرجیکل ماسک پر 7 روز تک زندہ رہ سکتا ہے، کیا یہ اخبارات و دیگر …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدان یہ معلوم کرنے کے لیے مسلسل تحقیقات کر رہے ہیں کہ کس چیز پر کورونا وائرس کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے۔ اس حوالے سے اب عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے نئی اپ ڈیٹ دے دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ماہرین نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سرجیکل ماسک کی بیرونی تہہ پر 7دن تک زندہ رہ سکتا ہے چنانچہ لوگوں کو اس حوالے سے متنبہ رہنے کی ضرورت ہے۔ اخبار، کارڈ بورڈ اور دیگر اس نوع کی چیزیں اس حوالے سے زیادہ خطرناک نہیں ہیں کیونکہ کارڈ بورڈ پر وائرس 24گھنٹے اور اخبار پر صرف 3گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پرنٹنگ کاغذ، بشمول اخبارات، تین گھنٹے میں وائرس کو ختم کر دیتے ہیںچنانچہ پوسٹل سروس استعمال کرنے اور اس کاغذ کے دیگر استعمالات زیادہ خطرناک نہیں ہیں۔ جو اشیاءآپ باہر سے منگواتے ہیں ان پر بھی زیادہ دیر تک وائرس زندہ نہیں رہ سکتا۔ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ”ایسا سامان جو پیک کیا گیا ہو اور طویل فاصلے سے مختلف درجہ حرارت اور موسمی صورتحال سے گزر کر آپ کے گھر آیا ہو، اس سے بھی آپ کو وائرس لاحق ہونے کا امکان بہت کم ہے۔ سٹین لیس سٹیل کے برتنوں پر یہ 7دن زندہ رہ سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں درجہ حرارت کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا وائرس 4ڈگری سینٹی گریڈ پر سب سے زیادہ طویل عرصے تک زندہ رہتا ہے۔ کمرے کے درجہ حرارت پر 7دن تک یہ پوری شدت کے ساتھ زندہ رہتا ہے اور 14دن میں یہ مکمل مر جاتا ہے۔ 27ڈگری سینٹی گریڈپر ،جو انسانی جسم کا درجہ حرارت ہے، کورونا وائرس 24گھنٹے تک ہی زندہ رہ پاتا ہے۔ 56ڈگری سینٹی گریڈ پر 30منٹ میں اور 70ڈگری سینٹی گریڈ پر صرف 5منٹ میں کورونا وائرس کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے