’کورونا وائرس سے بچنے کے لیے جوتے گھر کے باہر ہی اُتار دیا کریں‘ معروف ڈاکٹر نے خبردار کردیا

’کورونا وائرس سے بچنے کے لیے جوتے گھر کے باہر ہی اُتار دیا کریں‘ معروف ڈاکٹر نے خبردار کردیا


’کورونا وائرس سے بچنے کے لیے جوتے گھر کے باہر ہی اُتار دیا کریں‘ معروف ڈاکٹر …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر شخص جانتا ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے گھر آتے ہی اچھی طرح ہاتھ دھونے چاہئیں لیکن کیا آپ کا خیال کبھی اپنے جوتوں کی طرف گیا ہے؟ اب ایک امریکی ماہر نے اس حوالے سے بھی دنیا کو خبر دار کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کی ماہر ڈاکٹر جارجین نینوس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس آپ کے جوتوں کے تلوﺅں پر 5دن تک زندہ رہ سکتا ہے چنانچہ آپ باہر سے آئیں تو لازمی ہے کہ آپ جوتے گھر سے باہر ہی اتار دیں۔

ڈاکٹر جارجین کا کہنا تھا کہ ”ہمارے جوتوں کے تلوے وائرس، بیکٹیریا اور فنجائی کی افزائش کے لیے بہترین جگہ ہوتی ہے۔ اگر ہم باہر سے آئیں اور انہی جوتوں سمیت گھر کے اندر داخل ہو جائیں تو وائرس کے گھر میں پہنچنے اور لوگوں کو لاحق ہونے کا امکان کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ چنانچہ ہمیں نہ صرف جوتے گھر سے باہر اتارنے چاہئیں بلکہ انہیںبلیچ یاکسی الکوحل سولوشن سے صاف کرنا چاہیے۔ “ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں اب تک کورونا وائرس کے 2ہزار 793مریض سامنے آ چکے ہیں اور 12اموات ہو چکی ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے