کورونا وائرس سے خوفزدہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری ،چین نے ویکسین کی انسان پر ابتدائی تجربے کی منظوری دے دی

کورونا وائرس سے خوفزدہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری ،چین نے ویکسین کی انسان پر ابتدائی تجربے کی منظوری دے دی


کورونا وائرس سے خوفزدہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری ،چین نے ویکسین کی انسان پر …

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے دو ویکسینز کا انسانوں پر تجربہ کرنے کی منظوری دے دی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ نیوز کے مطابق بیجنگ میں کام کرنے والی سینووک بائیو ٹیک اور وہان انسٹی ٹیوٹ آف بائیو لوجیکل پراڈکٹ نے چین کے نیشنل فارما سوٹیکل گروپ کے ساتھ مل کر یہ تجرباتی ویکسینز تیار کی ہیں۔چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ ان ویکسین کا انسانوں پر تجربہ کیا جا رہا ہے ۔

مارچ کے مہینے میں امریکی ادویات ساز کمپنی کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسین کے انسانوں پر تجربے اعلان کے بعد چین کی ملٹری میڈیکل سائنس اور بائیو ٹیک فرم کینسینو بائیو نے مل کر ویکسین کے کلینکل ٹیسٹ کے لیے گرین سگنل دیا تھا ۔ چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے تین ویکسینز بن چکی ہیں جن کو دنیا میں متعارف کرانے سے پہلے چین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد پر تجربات کر کے پرکھا جائے گا ۔چین میں اب تک 82ہزار 249تصدیق شدہ کیسز ہیں جبکہ 3ہزار 341اموات ہو چکی ہیں ۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے