کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریض یحییٰ جعفری نے پلازمہ عطیہ کردیا

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریض یحییٰ جعفری نے پلازمہ عطیہ کردیا


کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریض یحییٰ جعفری نے پلازمہ عطیہ کردیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے مریض یحییٰ جعفری نے پلازمہ عطیہ کردیا۔

یحییٰ جعفری نے کہاکہ یہ وائرس تاریخ کا حصہ بن جائے گا،ہماری ہمت ارادہ یاد رکھا جائے گا،ہاتھ دھوئیں گھروں سے باہر نہ نکلیں،اللہ سے امید ہے یہ وائرس جلد ختم ہوگا،ہم پاکستانی کامیاب ہوں گے۔

ڈاکٹرثاقب انصاری نے کہاکہ یحییٰ جعفری نے پلازمہ عطیہ کیا،معاشرے کو انارکی سے بچانا ہے ،یحییٰ جعفری صحت یاب ہوکر ہمارے درمیان موجود ہیں ،اگر حکومت اجازت دے تو ہمارے پاس تمام مشینری اورورک فورس موجود ہے ،

ڈاکٹرثاقب انصاری نے کہاکہ مشینری اورورک فورس سرکاری اورنجی ہسپتالوںمیں موجود ہے ،ہمیں حکومت سے کوئی فنڈنگ اور سپورٹ نہیں چاہئے،صحت یاب افراد جن کی عمر 18 سے 50 سال ہے وہ پلازمہ دے سکتے ہیں ،ہر مریض پر ہر دوااستعمال نہیں ہو سکتی ۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے