کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو افاقہ پہچانے کیلئے امام کعبہ نے علاج تجویز کردیا، اہم خبر آگئی

امام کعبہ


امام کعبہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آب زم زم دینے کی تجویز دی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کو نفسیاتی اور جذباتی امداد کے لیے آب زم زم فراہم کیا جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایسے تمام اسپتالوں میں زم زم کا پانی فراہم کیا جائے جہاں کورونا وائرس کے مریض زیرعلاج ہیں اس سے متاثرہ افراد کو صحت یاب ہونے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس اب تک لاعلاج ہے، دنیا بھر کے سائنسدان اس کے علاج کے لیے ویکسین تیار کرنے میں سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

کووڈ-19 پر سب سے زیادہ تحقیق کرنے والی امریکی جونز ہاپکنز ہونیورسٹی کا کہنا ہے کہ فی الاحال یہ وائرس لاعلاج ہے، امکان ہے کہ اس کی ویکسین آئندہ سال یعنی 2021 تک تیار کر لی جائے گی۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے