کورونا وائرس سے متاثر امریکی شہریوں کے لیے امداد، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی پاکستانی سیاستدانوں والا کام کردیا

کورونا وائرس سے متاثر امریکی شہریوں کے لیے امداد، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی پاکستانی سیاستدانوں والا کام کردیا


کورونا وائرس سے متاثر امریکی شہریوں کے لیے امداد، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی …

کورونا وائرس سے متاثر امریکی شہریوں کے لیے امداد، امریکی صدر ٹرمپ نے بھی پاکستانی سیاستدانوں والا کام کردیا

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور دیگر ممالک کی طرح امریکی حکومت نے بھی اپنے کورونا وائرس سے متاثر شہریوں کے لیے امداد کا اعلان کیا تھا لیکن صدر ٹرمپ نے پاکستانی سیاستدانوں کی طرح ایک ایسا حکم دے ڈالا کہ امداد تاخیر کا شکار ہو گئی۔ میل آن لائن کے مطابق امریکی حکومت نے ہر امریکی شہری کو فی کس 1200ڈالر نقد امداد دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ یہ امداد چیک کی صورت میں دی جانی تھی۔ صدر ٹرمپ کو جب یہ بتایا گیا کہ قانوناً انہیں ان چیکس پر دستخط کرنے کی اجازت نہیں ہے تو انہوں نے آئی آر ایس پرنٹ کو حکم دے دیا کہ پھر ان پر میرا نام پرنٹ کیا جائے۔ صدر ٹرمپ کے اس حکم کی وجہ سے امریکی شہریوں کو یہ امداد اب تک نہیں مل سکی۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس حکم پر محکمہ خزانہ نے آئی آر ایس کو چیکس پر صدر ٹرمپ کا نام پرنٹ کرنے کو کہہ دیا۔ اب آئی آر ایس کے پروگرامر، جو کورونا وائرس کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے کام کر رہے ہیں، تیزی سے سسٹم کو اپ ڈیٹ کررہے ہیں تاکہ جلد از جلد چیکس پر صدر ٹرمپ کا نام پرنٹ ہو سکے اور امداد شہریوں تک پہنچ سکے۔بتایا گیا ہے کہ ابھی اس کام میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ تب تک امریکی شہریوں کو امدادی رقم کا مزید انتظار کرنا ہو گا۔

مزید : بین الاقوامی



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے