کورونا وائرس سے ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 5,988 ہوگئی جبکہ 1,446 مریض صحتیاب

کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد


ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی 107 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے مریضوں کی تعداد 5,988 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں آج کورونا وائرس سے اب تک اموات کی مجموعی تعداد 107 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 5,988 تک پہنچ گئی۔

ملک میں ہونے والی 107 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ ہلاکتیں سندھ 35 اور خیبرپختونخوا 38 میں ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 28، بلوچستان میں 2، گلگت 3 اور اسلام آباد میں ایک ہلاکت ہوچکی ہے۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا وائرس کے 66 کیسز سامنے آئے اور 4 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔

صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1518 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 35 ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: کونسا کاروبار کب تک کھلا رہے گا؟ سندھ حکومت کا لاک ڈاؤن کا نیا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب

پنجاب میں آج کورونا کےمزید کیسز رپورٹ ہوئے اور صوبے میں اب تک کیسز کی مجموعی تعداد 2945 ہوگئی ہے جب کہ 28 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق صوبے میں 701 زائرین، رائے ونڈ قرنطینہ میں 992 تبلیغی ارکان، 1074 عام شہری اور 89 قیدی کورونا میں مبتلا ہیں۔

مزید جانئے: لاک ڈاؤن: پنجاب حکومت نے کونسے کاروبار کھولنے کی اجازت دیدی؟ کاروباری افراد کو اہم ریلیف

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا کے 508 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 140 ہوگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں بدھ کو کورونا کے مزید 3 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

بلوچستان

بلوچستان میں بدھ کو مزید افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 240 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شکار مریضوں میں 18 ڈاکٹرز اور 3 پیرامیڈکس بھی شامل ہیں۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق وائرس کے شکار مریضوں میں 18 ڈاکٹرز اور 3 پیرامیڈکس بھی شامل ہیں۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ بلوچستان میں کورونا کے 137مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ صوبے اب تک کورونا سے 2 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں بدھ کو نئے کیسز اور تین ہلاکتیں سامنے آئیں۔ صوبے میں کل ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 865 ہوگئی۔

صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ صوبے میں مزید افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 178 ہوچکی ہے۔

 

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بدھ کو ایک کیس سامنے آیا جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد43 ہو گئی ہے۔

گلگت میں مہلک وائرس سے متاثرہ 175 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں جب کہ 3 افراد وفات پاچکے ہی



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے