کورونا وائرس سے پریشان شہریوں کو محظوظ کرنے کیلئے ڈولفن پولیس نے لاہور میں گھر گھر جا کر انوکھا کام کر دکھایا ، دل جیت لیے

کورونا وائرس سے پریشان شہریوں کو محظوظ کرنے کیلئے ڈولفن پولیس نے لاہور میں گھر گھر جا کر انوکھا کام کر دکھایا ، دل جیت لیے


کورونا وائرس سے پریشان شہریوں کو محظوظ کرنے کیلئے ڈولفن پولیس نے لاہور میں …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہورمیں ڈولفن فورس نے یورپ کی طرز پر کورونا وائرس سے پریشان شہریوں کی دل جوئی بھی کرنا شروع کردی۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف ڈولفن فورس کے اہلکار بھی سرگرم ہیں، ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کی قیادت میں ڈولفن فورس کی ٹیم نے والٹن روڈ پر گھر گھر جا کر بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ڈولفن فورس نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاو¿ن کے باعث گھروں میں محصور شہریوں کو گٹار پر گانے سنا کر بھی محظوظ کیا۔

ایس پی ڈولفن فورس عائشہ بٹ کا کہنا تھاکہ لوگ کورونا وائرس سے بچاو¿ کے لیے حفاظتی تدابیر اختیار کریں اور اس حوالےسے حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔یاد رہے کہ کے چاروں صوبوں، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے 14 اپریل تک لاک ڈاو¿ن ہے تاہم اس کے باوجود اس مہلک وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے