کورونا وائرس سے چھٹکارا پانے میں کتنا عرصہ لگے گا؟ بل گیٹس نے بڑا دعویٰ کردیا

کورونا وائرس سے چھٹکارا پانے میں کتنا عرصہ لگے گا؟ بل گیٹس نے بڑا دعویٰ کردیا


کورونا وائرس سے چھٹکارا پانے میں کتنا عرصہ لگے گا؟ بل گیٹس نے بڑا دعویٰ کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی قطعی لاک ڈاﺅن کی حمایت کر دی ہے اور بتا دیا ہے کہ کورونا وائرس کی وباءسے چھٹکارا پانے کے لیے کتنا عرصہ لاک ڈاﺅن رکھنا پڑے گا۔ میل آن لائن کے مطابق بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مکمل نجات کے لیے 6سے 10ہفتے کا مکمل لاک ڈاﺅن ناگزیر ہے۔ اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ اس سے قبل زندگی معمول پر آ جائے۔ ہم کونے میں پڑے لاشوں کے ڈھیر کو نظرانداز کرکے زندگی معمول پر نہیں لا سکتے۔“

بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ”میں جانتا ہوں کہ مکمل لاک ڈاﺅن ملکی معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا لیکن آپ اس وقت لوگوں سے یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ ہوٹلوں اور ریستورانوں میں جانا جاری رکھیں، نئے گھر خریدتے رہیں اور وائرس کی وجہ سے کونے میں پڑی لاشوں کی پروا نہ کریں۔ اس صورتحال میں زندگی معمول پر نہیں رہ سکتی۔ “ بل گیٹس نے امریکی انتظامیہ کو سستی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”امریکی حکومت کو لاک ڈاﺅن سے بچنے کے لیے جس تیزی کے ساتھ کام کرنا چاہیے تھا، اس نے نہیں کیا۔ اب صورتحال جس نہج پر پہنچ چکی ہے، لاک ڈاﺅن ناگزیر ہو گیا ہے۔“ واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کی صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے اٹلی کے بعد امریکہ کو کورونا وائرس کا اگلا متوقع مرکز قرار دے دیا ہے، جہاں مریضوں کی تعداد 46ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

مزید : بین الاقوامی /تعلیم و صحت



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے