کورونا وائرس: عالمی ادارہِ صحت نے بڑا قدم اٹھالیا

عالمی ادارہ صحت


جنگ زدہ ملک افغانستان کی کوروناوائرس کے خلاف مدد کے لیے عالمی ادارہ صحت نے بڑا اقدام اٹھایا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں ڈبلیو ایچ او نے افغانستان کو 10 ہزار حفاظتی کٹس اور 12 ہزار کرونا تشخیصی کٹس عطیہ کیں۔

افغان محکمہ صحت نے عالمی ادارے کی جانب سے دی گئی امداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام آلات کوروناوائرس کے خلاف استعمال ہوں گے، امدادی سامان ملک کے تمام اسپتالوں میں فراہم کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں افغانستان میں کوروناوائرس کے کیسز کی تعداد کم ریکارڈ کی گئی۔ حکومت نے 665 کروناکیسز کی تصدیق کی جبکہ مہلک وائرس سے 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کوروناوائرس کو شکست دینے کے لیے ہرممکن اقدامات کررہا ہے۔

 



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے