کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی، پکڑے جانے کے بعد خاتون کا برہنہ ہوکر پولیس کی گاڑی پر رقص

کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی، پکڑے جانے کے بعد خاتون کا برہنہ ہوکر پولیس کی گاڑی پر رقص


کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی، پکڑے جانے کے بعد خاتون کا برہنہ ہوکر …

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں پولیس نے ایک خاتون کو لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر پکڑ کر عدالت میں پیش کیا اور جب وہ عدالت سے باہر نکلی تو ایسی شرمناک حرکت کر دی کہ ہر دیکھنے والا آنکھوں پر ہاتھ رکھنے پر مجبور ہو گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ سپین کے شہر کوسٹا ڈیل سول میں پیش آیا جہاں یہ 41سالہ خاتون جب پیشی کے بعد عدالت سے نکلی تو باہر آ کر اس نے کپڑے اتار دیئے اور برہنہ ہو گئی۔

قریب ہی پولیس کی گاڑی کھڑی تھی۔ یہ عورت برہنہ حالت میں اس گاڑی کی چھت پر چڑھ گئی اور رقص کرنا شروع کر دیا۔ لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی پر تو اسے عدالت سے ضمانت پررہا کر دیا گیا تھا لیکن اس شرمناک حرکت پر پولیس نے اسے دوبارہ گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ سپین اس وقت کورونا وائرس سے دنیا کا تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک 17ہزار کیس سامنے آ چکے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے