کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے سیاحوں کو پولیس کی ایسی سزا کہ آپ کو سکول کا زمانہ یاد آجائے

کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے سیاحوں کو پولیس کی ایسی سزا کہ آپ کو سکول کا زمانہ یاد آجائے


کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے سیاحوں کو پولیس کی ایسی سزا کہ …

کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے والے سیاحوں کو پولیس کی ایسی سزا کہ آپ کو سکول کا زمانہ یاد آجائے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرنے پر 10غیرملکی سیاحوں کو پولیس نے ایسی سزا دے ڈالی کہ سن کر آپ کو سکول کا زمانہ یاد آ جائے گا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ سیاح بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے شہر رشی کیش میں قیام پذیر تھے۔ گزشتہ روز یہ سب لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے واک پر نکل کھڑے ہوئے اور راستے میں پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس والوں نے ان تمام مردوخواتین کو وہیں بٹھا لیا اور کاغذ پنسل دے کر ہر ایک کو 500بار ’آئی ایم سوری‘ لکھنے کا حکم دے دیا۔ منظرعام پر آنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ سیاح مرد و خواتین ایک ندی کے کنارے پتھروں پر بیٹھے کاغذ پر ’آئی ایم سوری‘ لکھنے میں مصروف ہوتے ہیں۔پولیس آفیسر ونود شرما کا کہنا ہے کہ ”لاک ڈاﺅن کے دوران غیرملکیوں کی وجہ سے ہمیں مشکل پیش آ رہی ہے۔ یہ لوگ اکثر خلاف ورزی کرتے ہیں۔“ ونود شرما نے بتایا کہ اس وقت رشی کیش میں 700سے زائد غیرملکی سیاح موجود ہیں جن کا تعلق امریکہ، آسٹریلیا، میکسیکو، اسرائیل اور دیگر ممالک سے ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے