کورونا وائرس: مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ، پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کرتدفین شروع کردی

کورونا وائرس


کورونا سے مرنے والے افراد کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ گئی، پولیس نے گلیوں اور گھروں سے 800 لاشیں قبضے میں لے کر اُن کی تدفین کی۔

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں خوفناک حد تک اضافہ ہوگیا جس کے بعد وہاں کی صورت حال بھیانک ہوگئی ہے۔

ایک روز قبل پولیس نے صرف ایک شہر گویاکل کی گلیوں اور گھروں سے 800 افراد کی لاشیں اٹھا کر انہیں دفن کیا۔

رپورٹ کے مطابق ایکواڈور کے شہری کورونا سے مرنے والے عزیزوں کی لاشیں کو اٹھانے، دفنانے یا جلانے سے گریز کررہے ہیں اور وہ تدفین کے لیے حکومت کے منتظر ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گویاکل کی شاہراہوں اور گلیوں مین کورونا سے مرنے والے افراد کی لاشیں گھروں کے دروازوں پر پڑی ہیں، ورثا نے کسی بھی خطرے کے پیش نظر اپنے پیاروں کو مرنے کے بعد ہاتھ لگانے سے صاف انکار کیا، مریضوں کی لاشیں کئی روز تک گلی میں پڑی رہتی ہیں حتیٰ کہ اُن میں سے بو آنے لگتی ہے۔

شہری انتظامیہ اور فلاحی اداروں کے رضا کار لاشوں کو تین روز بعد اٹھا کر تدفین کے لیے لے جاتے ہیں جن میں سے بیشتر مُردوں کو جلایا جاتا ہے۔

گویاکل کی پولیس و مردہ خانوں کے عہدیداروں نے اب انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپریل کے پہلے ہفتے سے اب تک گلیوں اور گھروں کے باہر پڑی 800 لاشیں اٹھا کر ان کی آخری رسومات ادا کرنے کے بعد انہیں دفنا دیا یا جلایا ہے۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے