کورونا وائرس: ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7,025 ہو گئی، 1,765 افراد صحتیاب

کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد


پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 135 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 7,025 تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 3276 اور سندھ میں 2008 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 993، بلوچستان میں 303،گلگت بلتستان میں 245، آزاد کشمیر 46 جب کہ اسلام آباد سے 154 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سندھ

سندھ میں آج کورونا وائرس کے اب تک مزید 209 کیسز سامنے آئے اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق صوبے میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2008 ہوگئی ہے اور ہلاکتیں 45 ہوگئی ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں آج اب تک کورونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آئے ہیں اور ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی تصدیق پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے کی گئی ہے۔

صوبے میں نئے کیسز اور ہلاکتوں کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3,276 اور ہلاکتیں 36 ہوگئی ہیں۔

 

بلوچستان

بلوچستان میں آج بروز جمعہ اب تک کورونا کے مزید 23 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 303 ہوگئی ہے جب کہ اب تک 5 افراد وائرس سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے بلوچستان میں مزید کیسز کی تصدیق کی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا کے مزید 10 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں نئے کیسز کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 154 ہوگئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اب تک کورونا سے صرف ایک مریض کا انتقال ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں نئے کیسز اور اموات سامنے آئیں جس کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 45 ہوگئی جب کیسز کی مجموعی تعداد 993 ہوگئی۔

صوبے میں مزید افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جس کے بعد مہلک وائرس سے جنگ جیتنے والے افراد کی تعداد 205 ہوچکی ہے۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں کیسز کی مجموعی تعداد 46 ہوگئی ہے تاہم اب تک کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے 24 مارچ سے تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی مجموعی تعداد 245 ہو گئی۔

 

صحت یاب افراد کی تعداد 183 اور جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 3 ہے۔

خیال رہےکہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں میں وائرس کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹر اسامہ بھی شامل ہیں۔



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے