کورونا وائرس میں مبتلا برطانوی وزیر اعظم کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

کورونا وائرس میں مبتلا برطانوی وزیر اعظم کے حوالے سے بڑی خبر آگئی


کورونا وائرس میں مبتلا برطانوی وزیر اعظم کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس میں مبتلا برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو طبیعت بہتر ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر 10 روز تک گھر میں آئسولیٹ رہے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی یو بھی منتقل کرنا پڑا تھا۔ بورس جانسن کو اتوار کے روز ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم ہاؤس 10 ڈاؤننگ سٹریٹ کے ترجمان کے مطابق میڈیکل ٹیم کے مشورے پر وزیر اعظم فوری طور پر کام پر واپس نہیں آئیں گے، انہوں نے سینٹ تھامس ہسپتال کے طبی عملے کا شکریہ ادا کیا ہے اور ان لوگوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے جوبیمار ہیں۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز برطانیہ کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

مزید : Breaking News /بین الاقوامی /برطانیہ /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے