کورونا وائرس نے سپر پاور کا براحال کردیا، امریکہ  میں ہلاکتیں 20 ہزار سے بھی بڑھ گئیں

کورونا وائرس نے سپر پاور کا براحال کردیا، امریکہ  میں ہلاکتیں 20 ہزار سے بھی بڑھ گئیں


کورونا وائرس نے سپر پاور کا براحال کردیا، امریکہ  میں ہلاکتیں 20 ہزار سے بھی …

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی سپر پاور امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ تیز تر ہوتا جارہا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کے اعتبار سے امریکہ نے اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔  ہفتے کے روز امریکہ میں کورونا کی وجہ سے 1317 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے  باعث  مرنے والوں کی مجموعی تعداد 20 ہزار 64 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز امریکہ میں کورونا کی وجہ سے 2108 ہلاکتیں ہوئی تھیں جو کسی بھی  ملک میں کورونا کی وجہ سے ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔

دوسری جانب اٹلی میں ہفتہ کے روز کورونا وائرس کی وجہ سے 619 افراد نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جس کی وجہ سے یہاں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19 ہزار 468 ہوگئی ہے۔

مزید : اہم خبریں /بین الاقوامی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے