کورونا وائرس نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو ’ہلا‘ کر رکھ دیا

کورونا وائرس نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو ’ہلا‘ کر رکھ دیا


کورونا وائرس نے نیوزی لینڈ کرکٹ کو ’ہلا‘ کر رکھ دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے موذی وائرس کورونا نے نیوزی لینڈ کرکٹ کی بنیادی ہلا کر رکھ دی ہیں جسے بحرانی صورتحال کا سامنا ہے اور کئی ممالک کیخلاف سیریز بھی خطرے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیلوں کا سلسلہ معطل ہے اور نیوزی لینڈ کا کرکٹ بورڈ آئندہ مقابلوں کے ممکنہ التوا پر خاصہ فکرمند ہے، اگست میں ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے تو ونٹر سیزن میں نیدر لینڈز، سکاٹ لینڈ، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف میچز بھی خطرے میں ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے سربراہ ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ یہ کھیلوں کی دنیا کیلئے مایوس کن صورتحال ہے، اس بحران میں ہمیں اپنے عوام کے ساتھ کرکٹ برادری کی فلاح کو بھی پیش نظر رکھنا چاہیے،خوش قسمتی کی بات ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال سے قبل نیوزی لینڈ کا ہوم سیزن آخری مراحل میں تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کو فی الحال ملازمتیں ختم کرنے کی ضرورت نہیں، ابھی ہفتے میں 4دن کام کی پالیسی بنائی گئی ہے۔تنخواہوں اور ملازمتوں سے پیدا ہونے والی مشکلات پر حکومت کی زرتلافی سکیم کیلئے درخواست دیدی ہے،ایک آجر کے طور پر ہم اپنے ملازمین کا خیال رکھتے ہوئے ان کو مسائل کا شکار کرنے کے حق میں نہیں، ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ کسی کی ملازمت ختم یا معاوضے میں کمی جیسے فیصلے نہ کرنا پڑیں، البتہ معاملات اور کرکٹ برادری کے مسائل پر گہری نظر رکھتے ہوئے حالات کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے