کورونا وائرس: وزیراعظم کے حکم پرملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع کردی گئی

لاک ڈاؤن


وزیراعظم نے ملک بھر میں نافذ کیے جانے والے لاک ڈاؤن میں تین مئی تک توسیع کردی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بیس اپریل تک ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے منگل کے روز اعلان کیا کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع ضروری ہے، حکومت عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے بیس اپریل کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کرے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، ایک ہفتہ بہت زیادہ اہم ہے، اگر عوام گھروں پر نہ رہے تو صورت حال گھمبیر ہوجائے گی، بیس اپریل تک شہری لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں گے تو ہم 21 سے نرمی کردیں گے۔

نریندر مودی نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان کیا مگر انہوں نے معاشی پلان ، ریلیف یا حکومتی اقدامات کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی جس پر انہیں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

مودی کا کہنا تھا کہ ’بیس اپریل تک ہم صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، جن علاقوں میں زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اگر وہاں کی صورت حال میں بہتری آئی تو آئندہ کا کچھ سوچا جاسکتا ہے‘۔

بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’حکومت بدھ تک تفصیلی ہدایات جاری کردے گی جس میں عوام کو آگاہی دی جائے گی کہ انہوں نے کرونا کی وبا سے کیسے لڑنا ہے‘۔

مودی کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم کسانوں، یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے بھی اقدامات کررہے ہیں تاکہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران کم سے کم پریشانی کا سامنا کریں.



install suchtv android app on google app store

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے