کورونا وائرس ٹیسٹ کی سست روی پر جمائما خان بھی برس پڑیں

mobile logo


کورونا وائرس ٹیسٹ کی سست روی پر جمائما خان بھی برس پڑیں

لندن  (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ  برطانیہ میں کورونا وائرس ٹیسٹوں کی سست روی پر برس پڑیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جمائما گولڈ سمتھ نے لکھا کہ "برطانیہ ایک لاکھ کے ہدف کے باوجود  یومیہ صرف 18 ہزار 665 ٹیسٹ کررہاہے ، مجموعی تعداد 382640 ہوئی جبکہ اس کا موازنہ جرمنی سے کریں تو وہ سترہ لاکھ ٹیسٹ کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  10 ڈاوننگ سٹریٹ ہر فرد کا ٹیسٹ یقینی بنائے تاکہ کورونا متاثرین کی درست تعداد کا تعین کیا جا سکے۔

 

ادھر برطانیہ میںہلاکتوں کی مجموعی تعداد مسلسل اضافے کے بعد 14 ہزار 576 ہو گئی،س وقت برطانیہ میں کورونا وائرس کے شکار افراد کی کل تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 692 بنتی ہے جو کہ خاصی تشویشناک تعداد ہے۔برطانیہ 14 ہزار سے زائد اموات کے ساتھ کورونا سے سب سے زیادہ ہلاکتیں برداشت کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈومنک راب نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں لگے لاک ڈاؤن میں کم از کم تین ہفتے کی توسیع کی جا رہی ہے۔جمائما خان کی ٹوئیٹ پر پاکستانیوں نے بھی اپنے دل کھول دیئے اور ایک صارف نے لکھا ” مجھے امید ہے کہ یہ وبا جلد ختم ہوگی، محفوظ رہیں”

 

ایک اور صارف نے جمائما کے لیے پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔

وقاص نے لکھا کہ ” نوازشریف نامی ایک شخص پاکستان سے برطانیہ علاج کروانے گیاہے ، اگر اس کا پتہ چلے تو اسے کہیے گا کہ موت کا خطرہ لندن میں زیادہ ہے ، اپنے وطن چلے جائیں”

ہارون نے لکھا کہ آپ نے ہی ہمیں سکھایا کہ سچی محبت کا کیا مطلب ہوتا ہے۔

مبین نے لکھا کہ تحمل رکھیں، ان شااللہ رمضان کے قریب معجزہ ہوگا”

اسد نے لکھا کہ پاکستان نے ٹوٹل 72000 ٹیسٹ کیے ہیں، ایک دن میں اوسطاً 5800 ٹیسٹ ہوئے ، یوں برطانیہ پاکستان سے تو بہتر ہے "۔

باسط سلیم نے کہا کہ میم اگر آپ برا نہ منائیں تو عمران خان سے رابطہ کرلیں۔

ایک اور صاحب نے لکھا کہ برطانیہ چھوڑیں اور پاکستان سیٹل  ہوجائیں۔

سعدیہ نے لکھا کہ جمائما ہرمشکل گھڑی میں عمران خان کے ساتھ ہیں۔ 

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مداحوں نے بھی انہیں مس کرنے کا پیغام بھجوایا۔

مزید :

برطانیہڈیلی بائیٹس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے