کورونا وائرس کا بڑھتا ہوا پھیلاؤ،ایس ای سی پی نے ملک بھر کی تمام کمپنیوں کے نام بڑا حکم جاری کر دیا

کورونا وائرس کا بڑھتا ہوا پھیلاؤ،ایس ای سی پی نے ملک بھر کی تمام کمپنیوں کے نام بڑا حکم جاری کر دیا


کورونا وائرس کا بڑھتا ہوا پھیلاؤ،ایس ای سی پی نے ملک بھر کی تمام کمپنیوں کے …

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)نے تمام کمپنیوں کو اپنے سماجی فلاح و بہبود کے بجٹ اور اس حوالے سے سرگرمیوں کو کرونا وائرس کو پھیلاؤ کو روکنے، مرض کی تشخیص، علاج معالجے اور تحقیق کی کے لئے مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی نے کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی توجہ کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 202(2) کی جانب مبذول کرائی ہے،قانون کی اس شق میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کا ڈائریکٹر، کمپنی کےتمام ممبران،ملازمین،شراکت داروں اورکمپنی کے کاروباری مفادات حاصل کرنے کےساتھ ساتھ ماحول کے تحفظ کے لئے اچھی نیت کےساتھ کوشش کرےگا،کرونا وائرس کی وباءنےدنیابھر کی معیشت کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے،یہ ایک انتہائی اہم وقت ہے کہ پاکستان کا کارپوریٹ سیکٹر اور کاروباری شعبہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہوا اور سماجی ذمہ داریاں بڑھ چڑھ کے ادا کرے۔ کمپنیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کاروبار اور مالی سرگرمیوں کے تسلسل کو جاری رکھنے کے لئے باقاعدہ منصوبہ بندی کریں، اپنے ملازمین، صارفین اور ارد گرد معاشرے کے تحفظ کے لئے بہترین اقدامات کریں، تمام کمپنیوں اس بات کا بھر پور انتظام کریں کہ اس کے احاطے میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ نہ ہو اورسلسلے میں تمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سےکہاگیاہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کاروبار، پیداوار اور سپلائی کا تسلسل جاری رکھنے کے لئے متبادل منصوبہ بندی بھی کریں۔اس حوالے سے تمام کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کارپوریٹ رسپانبیلٹی فنڈز (سی آر ایف)اور سماجی فلاح و بہبود ک سرگرمیوں کو کرونا کے بچاؤ، تشخیص اور اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے لئے وقف کریں۔

مزید : بزنس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے