کورونا وائرس کا خطرہ،بلوچستان ہائی کورٹ میں قیدیوں کو کیسزمیں حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا

کورونا وائرس کا خطرہ،بلوچستان ہائی کورٹ میں قیدیوں کو کیسزمیں حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا


کورونا وائرس کا خطرہ،بلوچستان ہائی کورٹ میں قیدیوں کو کیسزمیں حاضری سے …

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بلوچستان ہائیکورٹ میں قیدیوں کو کیسز سے استثنیٰ دیدیا گیا، وکلا اپنے موکلین کے کیسزکی پیروی خود کریں گے،نئے کیسزکی وصولی ہائی کورٹ اور سول کورٹس کے گیٹ پر کی جائے گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر کی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ میں قیدیوں کو کیسزمیں حاضری سے استثنیٰ دے دیا گیا،ہائی کورٹ اور سول کورٹس میں موکلین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ایڈوائزری میں کہاگیا ہے کہ وکلا اپنے موکلین کے کیسزکی پیروی خود کریں گے،نئے کیسزکی وصولی ہائی کورٹ اور سول کورٹس کے گیٹ پر کی جائے گی ،عدالتوں کے ملازمین کیلئے دفتر اور عدالت میں جانے سے قبل ہاتھ دھونا لازمی قراردیدیاگیا

مزید : قومی /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے