کورونا وائرس کا پھیلاؤ،پاک فوج نے نصف شب کے بعد اہم ترین اعلان کردیا،اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

کورونا وائرس کا پھیلاؤ،پاک فوج نے نصف شب کے بعد اہم ترین اعلان کردیا،اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی


کورونا وائرس کا پھیلاؤ،پاک فوج نے نصف شب کے بعد اہم ترین اعلان کردیا،اب تک کی …

کورونا وائرس کا پھیلاؤ،پاک فوج نے نصف شب کے بعد اہم ترین اعلان کردیا،اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیار رہنے کا حکم  دے دیا 

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی،کانفرنس میں تمام کور کمانڈرز نے اپنے اپنے ہیڈ کوارٹرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کو رونا وبا کے مسئلے پر سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہے۔ پاک فوج اور اس کے تمام میڈیکل وسائل کو تیاررہنے کا حکم دے دیا گیا ہے،پاک فوج مختصر نوٹس پر سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تیار ہے۔ خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایک ذمہ دار اور پرعزم قوم کو کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ قوم کی خدمت اور حفاظت ہمارا مقدس فریضہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوم کے تحفظ کی کوشش میں پاک فوج اپنا بھرپور کردارادا کرے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی حکمت عملی کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے