”کورونا وائرس کی وجہ سے ملنے والا وقفہ کھلاڑیوں کیلئے بہت مفید ہے کیونکہ۔۔۔“ ظہیر عباس نے بہترین مشورہ دیدیا

”کورونا وائرس کی وجہ سے ملنے والا وقفہ کھلاڑیوں کیلئے بہت مفید ہے کیونکہ۔۔۔“ ظہیر عباس نے بہترین مشورہ دیدیا


”کورونا وائرس کی وجہ سے ملنے والا وقفہ کھلاڑیوں کیلئے بہت مفید ہے …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان ظہیر عباس نے کورونا وائرس کی وجہ سے ملنے والا وقفہ قومی کرکٹرز کیلئے مفید قرار دیدیا ہے جن کا کہنا ہے کہ سال بھر بے پناہ مصروف نظر آنے والے کھلاڑیوں کو اپنے اور اہل خانہ کیلئے وقت مل گیا ہے، کھلاڑی اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تازہ دم ہوں اور فٹنس بہتر بنانے پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان ظہیر عباس نے ایک انٹرویو میں کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاﺅن نے کرکٹرز کو گھروں تک محدود کردیا لیکن یہ وقفہ ان کیلئے مفید ثابت ہوسکتا ہے، عام طور پر کھلاڑی سال بھر بے پناہ مصروف اور کندھوں پر کٹ بیگ اٹھائے رہتے ہیں جنہیں اپنے اور فیملی کیلئے مشکل سے وقت ملتا ہے، لاک ڈاﺅن میں سب کیلئے موقع ہے کہ گھر والوں کے ساتھ رہیں، تازہ دم ہوں اور فٹنس پر توجہ دیتے ہوئے خود کو آئندہ چیلنجز کیلئے تیار کریں، یہ وقفہ مستقبل کی کرکٹ کیلئے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی اس طرح کی صورتحال نہیں دیکھی، پوری دنیا میں ایک جمود کی کیفیت طاری اور کھیلوں کے بغیر زندگی بڑی غیر متحرک محسوس ہورہی ہے لیکن صحت سے اہم کوئی چیز نہیں،احتیاط کرنا انتہائی ضروری ہے، میں خود بھی اہلیہ کے پاس انگلینڈ جانا چاہتا تھا لیکن فلائٹ آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔

ظہیرعباس نے کہا کہ میرا انگلینڈ میں گھر لارڈز کے قریب ہے،ارادہ تھا کہ وہاں آئندہ ٹور میں پاکستان ٹیم کا میچ دیکھوں گا، مگر اب توسیریز کا انعقاد ہی ممکن نظر نہیں آ رہا، یہاں ٹی وی اور پرانے میچز کی ویڈیوز، فلمیں دیکھنے کے ساتھ دنیا بھر میں موجود اپنے دوستوں کے ساتھ فون پر گپ شپ لگا کر وقت گزار رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کی جانب سے متاثرین کورونا متاثرین کیلئے پاکستان اور بھارت میں امدادی ون ڈے سیریز کرانے کی تجویز قابل عمل نہیں لگتی، پی سی بی کی جانب سے باہمی کرکٹ روابط بحال کرنے کی کوششیں طویل عرصے سے جاری ہیں لیکن ان کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، فی الحال اس نوعیت کی کسی سیریز کا انعقاد نہیں ہو سکتا۔

مزید : کھیل



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے