کورونا وائرس کے اندرون سندھ تیزی سے پھیلنے کا انکشاف

mobile logo


کورونا وائرس کے اندرون سندھ تیزی سے پھیلنے کا انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک) عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے اندرون سندھ تیزی سے پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 340 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ گھوٹکی میں 96 نئے ایسے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جو مقامی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق گھوٹکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 98 ہو گئی ہے۔ شہید بے نظیر آباد میں 58 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد تعداد بڑھ کر 94 ہو گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکھر میں 52 نئے کیسز کا اندراج کیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 326 ہوچکی ہے۔سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 70 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کراچی میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 1167 ہو گئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی 340 کورونا کیسزکی تصدیق کی تھی۔

مزید :

علاقائیسندھکراچیکورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے