”کورونا وائرس کے باعث جو اموات کا تخمینہ لگایا تھا اس کے برعکس۔۔“ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بیان جاری کر دیا

”کورونا وائرس کے باعث جو اموات کا تخمینہ لگایا تھا اس کے برعکس۔۔“ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بیان جاری کر دیا


”کورونا وائرس کے باعث جو اموات کا تخمینہ لگایا تھا اس کے برعکس۔۔“ ڈاکٹر ظفر …

”کورونا وائرس کے باعث جو اموات کا تخمینہ لگایا تھا اس کے برعکس۔۔“ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بیان جاری کر دیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق جو تخمینہ لگایا اس کے برعکس اموات کم ہوئی ہیں۔ظفرمرزا اور این ڈی ایم اے کے اعلی افسران سپریم کورٹ کو بریفنگ دینے عدالت پہنچے جہاں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہم کورونا وائرس کے تدارک کے لیے کوشش کر رہے ہیں، اس حوالے سے جو تخمینہ لگایا گیا تھا اس کے حساب سے کم کیسز رپورٹ ہوئے، تخمینے کے برعکس اموات بھی کم ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ متاثرین کورونا کی امداد اورصحت کی سہولیات پر چیف جسٹس کو آج بریفنگ دی جائے گی جس میں سپریم کورٹ کے دیگر ججزبھی شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے صحت کی سہولیات اور امداد کی فراہمی کی شفافیت پر سوال اٹھایا تھا، عدالت نے اب تک آنے والی بیرونی امداد اور فنڈ متاثرین تک نہ پہنچنے پرتشویش کا اظہارکیا تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد /کورونا وائرس



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے